جمعرات,  05 فروری 2026ء
گوگل نے 40 فی صد اینڈرائیڈ فونز خطرے میں ہونے کا اعلان کر دیا
گوگل نے 40 فی صد اینڈرائیڈ فونز خطرے میں ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گوگل نے 40 فی صد اینڈرائیڈ فونز خطرے میں ہونے کا اعلان کر دیا۔ دنیا بھر میں موجود اینڈرائیڈ فونز میں سے 40 فی صد سیٹ نئے سائبر حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ اور تصدیق کی کہ اس وقت تمام اینڈرائیڈ فونز میں سے 40 فی صد سے زائد نئے میل ویئر اور اسپائی ویئر حملوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

گوگل نے اس امر کی تصدیق کی کہ اینڈرائیڈ ٹوئیلو اور اس سے پرانے ورژن کے فون سیٹ ایسے حملے برداشت نہیں کر سکیں گے۔ اور سائبر حملوں میں دنیا کے صرف 58 فی صد فون سیٹس کو سپورٹ کیا جا سکے گا۔

گوگل کی جانب سے جاری تازہ ترین چارٹ میں دی گئی معلومات تشویش ناک ہیں، اعداد و شمار کے مطابق ڈیٹا جمع کیے جانے کے وقت (دسمبر میں) تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 16 صرف 7.5 فی صد فونز پر موجود تھا، جب کہ اینڈرائیڈ 15، 19.3 فی صد فونز پر، اینڈرائیڈ 14، 17.9 فیصد فونز پر، اور اینڈرائیڈ 13، 13.9 فی صد فونز پر استعمال ہو رہا تھا۔

اینڈرائیڈ کے یہ چاروں ورژن اس لیے اہم ہیں کیوں کہ گوگل اب اینڈرائیڈ 12 یا اس سے پرانے ورژنز کے لیے اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم نہیں کرتا۔ اس طرح جہاں تقریباً 58 فی صد فونز اب بھی گوگل کی سیکیورٹی سپورٹ کے تحت ہیں، وہیں 40 فی صد سے زیادہ فونز اس سہولت سے محروم ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل

ایک ارب سے زائد صارفین نئے سائبر حملوں کے خطرے میں ہیں اور ان کے پاس اپنے فونز کو سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ذریعے محفوظ بنانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایپل کو اپنے آئی فون صارفین کو iOS 26 پر اپ گریڈ کرنے پر آمادہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جب تک صارفین اپ گریڈ نہیں کرتے، وہ بھی نئے حملوں کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔ تاہم یہ مسئلہ عارضی ہے، کیوں کہ آنے والے مہینوں میں زیادہ تر آئی فونز اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔ ایپل کے ایسے آئی فونز کی تعداد بہت کم ہے جو مکمل طور پر سپورٹ سے باہر ہو چکے ہوں۔

اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون اینڈرائیڈ 13 یا اس سے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا، تو آپ کو سنجیدگی سے نیا فون لینے پر غور کرنا چاہیے۔

مزید خبریں