ہرارے(روشن پاکستان نیوز) ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
افغانستان نے بھارت کے لیے 311 رنز کا ہدف مقرر کیا، جسے بھارت نے محض 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ افغانستان کی طرف سے فیصل نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عزیر اللہ نے ناقابل شکست 101 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط سکور تک پہنچایا۔
بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی کی پاکستان کو منانے کی کوششوں کا آغاز
بھارت کی جانب سے دیپیش دیوندرن اور کانشک چوہان نے اہم وکٹیں حاصل کیں، تاہم افغانستان کی بیٹنگ لائن نے بھرپور مزاحمت کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 41.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا کر میچ جیت لیا، بھارت کی اننگز میں ایرن جارج نے بہترین 115 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ویبھاو سوریوانشی نے 68 اور کپتان آیوش مہتر نے 62 رنز بنائے جبکہ ویہان ملہوترا اور ویدانت ٹریویدی نے ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مدد دی۔











