پیر,  22  ستمبر 2025ء
یمن کو اسلحہ اسمگل کرنے کا الزام، پاکستانی دستاویز رکھنے والے 4 افراد گرفتار

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکا نے یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں پاکستان کی شناختی دستاویز رکھنے والے 4 افراد سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد کی شناخت محمد پہلوان، محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

ایران سے حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دیگر 10 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، گرفتار افراد کو امریکی ریاست ورجینیا منتقل کردیا گیا۔

مزیدپڑھیں:انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

عدالتی دستاویز کے مطابق چاروں افراد 11 جنوری کو صومالیہ کے ساحل سے دور ایک بحری جہاز سے پکڑے گئے تھے۔

امریکی حکام کا دعوی ہے کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔

مزید خبریں