بدھ,  04 فروری 2026ء
میرا جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرا جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے ایپسٹین نے میرے خلاف سازش کی تھی۔ میرا اس آدمی سے کوئی تعلق نہیں تھا میں کبھی ایپسٹین کے جزیرے پر نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے کام کررہے ہیں، روس یوکرین جنگ بندی پر اچھی خبر آنے کی توقع ہے، امریکی صنعتوں کیلئے اہم معدنیات  کا اسٹرٹیجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی بینک 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، کارروائی کے بعد  وینزویلا کی قیادت کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کی ہمارا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اسٹیووٹکوف جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن دینے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں، یوکرین، روس جنگ کے حوالے سے اچھی خبروں کیلئے پر امید ہوں، یوکرین روس جنگ کی وجہ سے ہر ماہ 25 ہزار افراد مارے جارہے ہیں، پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان انتہا کی نفرت ہے، یہ باعث شرم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپ کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں، میرا جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مزید خبریں