اتوار,  01 فروری 2026ء
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کریگا یا نہیں؟حتمی اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کی مشروط اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔پاکستان کی جانب سے میچ  کھیلنے سے انکار کےبعد بھارت کو دو پوائنٹس مل جائینگے۔

مزید خبریں