اتوار,  01 فروری 2026ء
کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صحافتی، سماجی اور مزدور تنظیموں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی اور یونین ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیٹر ناصر بٹ اور مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یسین تھے تقریب میں کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ملک وقار حیدر چوہان، جنرل سیکرٹری ملک عمران، سینیئر نائب صدر ملک جمیل اعوان، نائب صدر ظاہر ستی، سیکرٹری اطلاعات فیصل احمد ستی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نائلہ میر زمان، فنانس سیکرٹری خزینہ شاہ، جوائنٹ سیکرٹریز کے عہدوں پر نجف شاہ، پروین صدیق اور صفدر لاج جبکہ گورننگ باڈی کے اراکین کے طور پر فیروز جوئیہ، ایاز خان، چوہدری عمیر، دانیال افضاء، عمیر خان، کامران سیٹھی، رانا یامین، سنبل، ثمر عباسی، سنا عباسی اور سمیرا خان,محمد راج,ولید شیلمانی سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کسی ایک طبقے کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا مسئلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافی شدید معاشی دباؤ، عدم تحفظ اور پیشہ ورانہ رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں مضبوط اور فعال صحافتی تنظیموں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن جیسے پلیٹ فارمز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ذمہ دار اور مثبت صحافت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ سینیٹر ناصر بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایوانِ بالا سمیت ہر متعلقہ فورم پر صحافیوں کے مسائل، تنخواہوں کے تحفظ، ملازمت کے استحکام اور صحافیوں کی سیکیورٹی سے متعلق قوانین کے لیے آواز بلند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ صحافت پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں اور صحافیوں کو آئینی تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چاہے مزدور ہو یا صحافی، دونوں طبقے ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر بدقسمتی سے یہی طبقے سب سے زیادہ نظر انداز بھی کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین سازی کا بنیادی مقصد استحصال کے خلاف آواز بلند کرنا اور اپنی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ ہے۔چوہدری یسین کا کہنا تھا کہ صحافی محنت کش طبقے کے مسائل اجاگر کرتے ہیں، اسی لیے مزدور یونین اور صحافتی تنظیموں کے مقاصد ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مزدور یونین آئندہ بھی کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدرملک وقار حیدر چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عام اور فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کی یونین ہے جس کا مقصد صحافیوں کو درپیش معاشی، پیشہ ورانہ اور ادارہ جاتی مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کسی دباؤ کے بغیر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔جنرل سیکرٹری ملک عمران اعوان کا کہنا تھا کہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافی برادری کے لیے ایک مضبوط، منظم اور متحرک پلیٹ فارم بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے آئین کے مطابق تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے اور یونین کے ہر ممبر کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مکہ مکرمہ میں سکھر پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کی جانب سے عشائیہ تقریب

ملک عمران اعوان نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ، انتظامی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے جبکہ یونین کے دروازے ہر صحافی کے لیے کھلے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔نائب صدر ظاہر ستی نے کہا کہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافیوں کے اتحاد، پیشہ ورانہ اقدار اور باوقار صحافت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگی اور کسی بھی صحافی کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔سیکرٹری اطلاعات فیصل احمد ستی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا میڈیا ونگ صحافیوں کے مسائل، مطالبات اور سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے گا، جبکہ آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود تنظیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نائلہ میر زمان نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں محفوظ و باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور تنظیم میں خواتین کو مساوی نمائندگی دی جائے گی۔فنانس سیکرٹری خزینہ شاہ نے کہا کہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافیوں کی فلاح و بہبود، مالی مسائل کے حل اور تنظیمی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے مالی امور کو شفاف، منظم اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے گا تاکہ تمام ممبران کا اعتماد برقرار رہےخزینہ شاہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو درپیش معاشی مشکلات،تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مالی مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی اور ممبران کی فلاح کے لیے فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب کابینہ کے تمام عہدیداران کو مہمان خصوصی سینئٹر مسلم لیگ ن ناصر بٹ نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔ یونین ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ مسائل کے حل، اتحاد و یکجہتی اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے مل کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں