اتوار,  01 فروری 2026ء
پنجاب میں مضر صحت انجیکشنز کے مخصوص بیچز کی فروخت پر پابندی، فوری واپسی کا حکم

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے مختلف اقسام کے انجیکشنز کے مخصوص بیچز کو مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے ان کی فروخت فوری طور پر روکنے اور مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق متعلقہ انجیکشنز کے بیچ نمبرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ اگر یہ مصنوعات ڈیلرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز یا جانوروں کے اداروں کے پاس موجود ہوں تو انہیں فوری طور پر کمپنی کو واپس کیا جائے۔

عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں، پمز میں معمول کا طبی معائنہ ہوا، عطا اللہ تارڑ

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ان انجیکشنز کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے، کیونکہ یہ صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے انجیکشنز تیار کرنے والی کمپنی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ترسیل معطل کرے اور مارکیٹ سے تمام متعلقہ مصنوعات واپس حاصل کرے۔

مزید خبریں