اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں کئی روز بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 35 ہزار 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 30 ہزار 435 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت 1106روپے کمی کے بعد فی تولہ 11 ہزار 69 روپے ہوگئی۔
سونا بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سستا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں 355 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 150 ڈالر جبکہ چاندی 11.06 ڈالر کمی کے بعد 105.94 ڈالر کی سطح پر آگئی۔











