اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار اور مرکزی صدر علماء مشائخ ونگ پاکستان، پیر سید محمد علی گیلانی نے سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخآری، سبط الحسن بخآری اور پاکستان پیپلز پارٹی کا صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے سید واجد گیلانی کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلام آباد: سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی کی کچہری دھماکے کی شدید مذمت
پیر سید محمد علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ واجد گیلانی وکلاء برادری اور بار کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اس حمایت کو وکلاء برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر پیر صاحب نے سید واجد گیلانی کی کامیابی، پاکستان کی ترقی اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔











