اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، اس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طیارہ وینزویلا کی مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا اس میں پندرہ افراد سوار تھے۔
ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کہا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رابطہ منقطع ہو گیا لیکن کچھ دیر بعد اس کے تباہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
افسوس ناک خبر! نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ
اس طیارے میں کولمبیا کانگریس کا ایک نمائندہ بھی سوار تھا، طیارے میں 13 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے۔ خراب موسم کو حکام نے حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔











