منگل,  27 جنوری 2026ء
پشاور میں پرسنلائزڈ نمبرپلیٹس کی نیلامی، ‘خان نمبر پلیٹ’ کتنے میں فروخت؟

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی میں سب سے زیادہ بولی “وزیر 1” نمبر پلیٹ پر لگائی گئی۔

پشاور کے نشتر ہال میں خیبر پختونخوا حکومت کے زیراہتمام پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی منعقد کی گئی۔ جس میں کروڑوں روپے مالیت کی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں۔ نیلامی کا انعقاد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے کیا گیا۔

نیلامی میں اب تک سب سے زیادہ بولی ’’وزیر 1‘‘ نمبر پلیٹ پر لگائی گئی۔ جو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ دوسری سب سے زیادہ بولی ’’آفریدی 1‘‘ نمبر پلیٹ پر دی گئی۔ جسے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں خرید لیا۔

نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں تیسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت رکھنے والی ’’خان 1‘‘ نمبر پلیٹ پر لگی۔ جسے وزیرستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نیک محمد خان نے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں خریدا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کاپشاور کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

محکمہ ایکسائز کے مطابق 804 نمبر پلیٹ کو نیلامی سے نکال دیا گیا ہے، جبکہ زرداری، شریف اور قومی کرکٹرز کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس آئندہ مرحلے کی بولی میں پیش کی جائیں گی۔

مزید خبریں