منگل,  27 جنوری 2026ء
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی نے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لئے آئی سی سی نے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔

بنگلا دیش میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا دونوں ملکوں میں بنگلا دیش کے کسی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی، کئی صحافیوں کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی لیکن بعد میں کینسل کر دی گئی۔

بنگلا دیشی صحافی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحافی کو 20 تاریخ کو ایکریڈیشن کے ہونے کی تصدیقی ای میل آئی لیکن بعد میں ایکریڈیشن مسترد ہونے کی ای میل آ گئی۔

ایک سینئر صحافی نے کہا کہ اگر ٹیم نہیں بھی کھیلتی ہے تب بھی آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایگریڈیشن جاری کرتا ہے۔

بنگلا دیش کے اسپورٹس سے متعلقہ صحافیوں کی تنظیموں نے جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر آئی سی سی کی جانب سے ہمیں کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے بھی صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایگریڈیشن مسترد ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں