پیر,  26 جنوری 2026ء
متحدہ عرب امارات کا ایران کیخلاف فضائی حدود کی اجازت نہ دینے کا اعلان

ابوظہبی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے نہ صرف فضائی حدود بلکہ یو اے ای کا زمینی یا سمندری علاقہ بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا حامی ہے۔ اور کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے بھارت کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ یو اے ای اپنی خارجہ پالیسی میں عدم مداخلت، خودمختاری کے احترام اور سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے۔ اور خطے کے تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں