مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نارتھ ویسٹ برطانیہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہونے والے ظلم و ناانصافی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ دھرنا 27 جنوری بروز منگل شام 4 بجے مانچسٹر میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے منعقد ہوگا۔
پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ نے برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ جیل میں قید سابق وزیراعظم کے ساتھ ہونے والے “ناانصافی اور فسطائی رویے” کے خلاف آواز بلند کی جا سکے۔
برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کی تجویز، باضابطہ مشاورت کا آغاز کردیا گیا
پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا اور مقصد صرف مظلوم قیادت کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ مظاہرین مطالبہ کریں گے کہ عمران خان اور ان کی بہنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ کے ذریعے بھی عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جن میں #سڑکوں_پر_مزاحمت_واحد_حل#، #ReleaseImranKhan اور #PTIofficial شامل ہیں۔











