پیر,  26 جنوری 2026ء
پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی ہے کہ گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق یہ گیس کے ذخائر کلچاس ساؤتھ بلاک بلوچستان میں دریافت ہوئے ہیں اور ماری انرجیز نے تیری ون کنویں نے گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

کمپنی اعلامیہ کے مطابق تِبری ون کنواں ضلع بارکھان میں کھودا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹ میں کنویں سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس فلو رپورٹ ہوئی جب کہ کنویں پر ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 561 پی ایس آئی ریکارڈ کیا گیا۔

ماری انرجیز نے اس دریافت سے ایک خط کے ذریعہ اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ کر دیا ہے جب کہ مزید ٹیسٹنگ جاری اور گیس کی مکمل پیداواری صلاحیت جانچی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم کی چھوٹے کسانوں، کاروباری طبقے اور نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

دریں اثنا ماری انرجیز نے ملکی ہائیڈرو کاربن وسائل کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں