اتوار,  25 جنوری 2026ء
واٹس ایپ گروپس چیٹس میں ایسے فیچر کا اضافہ جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کررہے تھے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جسے روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں۔

اب واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ گروپ چیٹس کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

اس فیچر سے واٹس ایپ گروپ چیٹس کو فالو کرنا آسان ہو جائے گا۔

ٹیکس ریٹرن میسج،ایف بی آر کی وضاحت آگئی

اس فیچر کے تحت کسی گروپ کی حالیہ ہسٹری کو دیکھا جاسکے گا جس سے گروپ کے نئے صارفین جوائن کرنے کی تاریخ سے 14 دن قبل پوسٹ کیے گئے میسجز کو دیکھ سکیں گے۔

اس طرح گروپ ایڈمن کو انہیں یہ میسجز مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس فیچر کے تحت 100 میسجز کی ہسٹری کو شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

یہ میسجز مختلف رنگ میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے اراکین کے لیے سمجھنا آسان ہو کہ یہ پرانے پیغامات ہیں۔

جب چیٹ ہسٹری کو نئے ممبرز سے شیئر کیا جائے گا تو گروپ کے دیگر اراکین کو نوٹیفکیشنز کے ذریعے اس سے آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ کس فرد نے ان پرانے پیغامات کو شیئر کیا۔

مزید خبریں