اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ناسا نے انسان کو دوبارہ چاند کے قریب لے جانے والا تاریخی مشن تیار کرلیا ہے۔
ناسا کا آرٹیمیس 2 راکٹ اور اورائن خلائی جہاز لانچنگ پیڈ پر پہنچا دیا گیا ہے، آرٹیمیس 2 مشن کا ابتدائی لانچ ونڈو 6 فروری کو مقرر کیا گیا ہے۔
فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپین مشن کی روانگی 6 فروری کو ہوگی جبکہ خلائی راکٹ کا 4 میل کا سفر تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
ناسا کا مقصد چاند کے گرد پرواز کا تجربہ حاصل کرنا ہے۔
بجٹ میں کٹوتی ، ناسا کے 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا
ناسا کا 10 دن کا مشن انسانوں کے چاند پر جانے کی راہ ہموار کرے گا، مشن میں شامل عملے کی تعداد چار ہے جن میں دو پائلٹ اور دو مشن اسپیشلسٹ شامل ہیں۔
اورائن اسپیس کرافٹ عملے کو چاند کے گرد محفوظ سفر فراہم کرے گا، کمانڈر ریڈ ویزمین اور پائلٹ وکٹر گلوور مشن کی قیادت کریں گے، مشن اسپیشلسٹ کرسٹینا کوچ اور جیرمی ہینس سائنسی اور تکنیکی کام انجام دیں گے۔
مشن کے دوران راکٹ اور اورائن جہاز کی کارکردگی اور انسانی بقا کا تجربہ کیا جائے گا۔











