اتوار,  25 جنوری 2026ء
سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن،تین بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں مقامی دہشتگرد سرعنہ فاروق عرف سورو سمیت عدیل اور وسیم شامل ہیں، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا اعلیٰ ترین فوجی جنرل ژانگ یوشیا برطرف، لیکن کیوں؟

ہلاک دیشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ختم کرنے کیلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے غیر ملکی اسپانسرڈ شدہ دہشتگردی ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں