کراچی(روشن پاکستان نیوز) سندھ میں سردی کی شدت کے باعث اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلہ میں توسیع کر دی گئی۔
محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ سردی کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلہ میں توسیع کر دی ہے۔
اسکول 4 فروری تک صبح 9 کھلیں گے اور فیصلہ کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر یکساں ہوگا۔
سردی کی جما دینے والی لہر کے بعد پرائیویٹ اسکولز نے 31 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے کھولنے کی سفارش کی تھی۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے 31 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے تک کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری بلاکر نیا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن ریاض میں سالانہ اسپورٹس گالا
چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیرتعلیم سندھ سردی کے باعث 31 جنوری تک اسکولز کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقراررکھیں۔
حیدرعلی نے مزید کہا کہ یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس اور پیپرز کی اسپیسی فکیشن جلد جاری کی جائیں، تعلیمی سال کے اختتام اور امتحانات میں کم وقت باقی ہے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔











