اتوار,  25 جنوری 2026ء
ڈسکہ: کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، 5 افراد جاں بحق

ڈسکہ(روشن پاکستان نیوز) ڈسکہ میں تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، اس حادثے لے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ سٹی ہاؤسنگ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں چھتیس سالہ سلمان، اٹھاون سالہ اسلام، انتیس سالہ عمران اور دو بچے تین سلاہ عزا اور چھ سالہ زمان شامل ہیں،جبکہ سہیل زخمی ہوا۔

حافظ آباد: جیل روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں حادثہ، ایک شخص موقع پر جاں بحق.

حکام کا کہنا ہے کہ کار میں ایک فیملی کے چار افراد اور دو دوست سوار تھے، کار سوار افراد سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس سیالکوٹ جارہے تھے۔

مزید خبریں