هفته,  24 جنوری 2026ء
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے اشتراک سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے اور طبی مشاورت فراہم کی گئی، جبکہ اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں 15 سے زائد معروف طبی اداروں اور لیبارٹریز نے شرکت کی اور اپنی خدمات پیش کیں۔

کیمپ کے اختتام پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں معزز مہمانوں اور شریک اداروں کو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیے گئے۔ اس تقریب میں صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ دیگر شرکاء میں صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک، نائب صدر بشیر عثمانی، چیئرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز سعید اللہ جان مروت، سیکرٹری جنرل عبدالوحید بابی، صدر ملک سجاد، سینیئر جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جے گلزار خان، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی، رکن گورننگ باڈی نوابزادہ شاہ علی سمیت صحافیوں اور طبی شعبے کی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میڈیکل کیمپ میں کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر، عمر ڈائگنوسٹک سنٹر، سعید انٹرنیشنل ہسپتال، ابنِ سینا لیب، شاہین لیب، یونیورسل لیب، شفا نور فاؤنڈیشن، نمودِ سحر فاؤنڈیشن، ارادہ رہبر سنٹر، انسپکشن رہبر سنٹر، این ایم آر سی ایستھٹک، ڈائگنوسٹک ہب اور دیگر اداروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے صحافی برادری کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔ منتظمین نے اس اقدام کو صحافیوں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی اور سماجی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

مزید خبریں