لودھراں(روشن پاکستان نیوز)این اے 154میں ہارنے والے ن لیگ کے عبدالرحمان کانجودوبارہ گنتی میں جیت گئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 154لودھراں ون میں دوبارہ گنتی کے نتائج آگئے ۔ 8 فروری کو ساڑھے چھ ہزار ووٹوں سے ہارنے والے عبدالرحمن کانجو دوبارہ گنتی میں جیت گئے ۔دوبارہ گنتی میں عبدالرحمن کانجو کے ووٹوں کی تعداد 127984 ہوگئے۔
ہارنے والے سنی تحریک کے امیدوار رانا فراز نون 120683 ووٹ لے سکے ۔مسلم لیگی کیمپوں میں جشن کا سماں ، کارکن نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، عمر ایوب
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمن کانجو نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔