اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ پانچ کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 195.22 کلو گرام منشیات، جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد ہے، برآمد کی گئی۔
اہم کارروائیاں درج ذیل ہیں:
-
جناح ایئرپورٹ، کراچی: عمرہ کیلئے جانے والے مسافر کے سامان سے 875 گرام آئس اور 90 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔
-
کچلاک بائی پاس، ضلع کوئٹہ: گاڑی سے 78 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
-
چونگی نمبر 26، اسلام آباد: گاڑی سے 18 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
-
جی ٹی روڈ، راولپنڈی: ہسپتال کے قریب سے 2.2 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
-
کچلاک بائی پاس، ضلع کوئٹہ (دوسری کارروائی): 61 کلو گرام آئس برآمد۔
تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک میں منشیات کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: اے این ایف ڈیٹ گوادَر کی پہلی بار سمندری انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، 300 کلوگرام چرس برآمد











