جمعرات,  22 جنوری 2026ء
لندن: پی ٹی آئی یوکے کا اہم اجلاس، 8 فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

لندن(روشن پاکستان نیوز) لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یوکے کے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت صاحبزادہ عامر جہانگیر نے کی اور فوکل پرسن عمران خان کی رہنمائی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان میں 8 فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عوام کے ووٹ چوری کیے گئے، فارم 47 کے ذریعے نتائج تبدیل کر کے جعلی حکومت قائم کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف پورے پاکستان میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی اور یورپ کے مختلف ممالک میں بھی احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ لندن، مانچسٹر، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کریں گے۔

اجلاس میں یورپ سے معید حامد، یوکے سے جہان زیب خان، رانا عمران چوہدری، عمران راو، طلحہ اعجاز، رحمان رانا، روحیل عدیل، سلیم چوہدری، ریاض اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور نواز شریف سمیت اہم سیاستدانوں کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

اجلاس کے دوران کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ سٹریٹ موومنٹ کو مضبوط کیا جائے، سڑکوں پر مزاحمت جاری رکھی جائے اور عوامی سطح پر پیغام پہنچایا جائے کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔

مزید خبریں