بدھ,  21 جنوری 2026ء
یورپی یونین کا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے یورپی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔

یورپی یونین کا مؤقف ہے کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ماحول میں منصفانہ تجارتی مذاکرات ممکن نہیں۔ اگر امریکا نے ٹیرف کے حوالے سے سخت مؤقف واپس نہ لیا تو معاہدے کی بحالی مشکل ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے

اس فیصلے کے بعد امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ یورپی ممالک نے اپنے اقتصادی مفادات کے تحفظ کیلئے متبادل حکمتِ عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں