لندن(روشن پاکستان نیوز) لندن میں رولیکس کے اسٹور سے ڈاکو قیمتی گھڑیاں لے کر فرار ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق رولیکس گھڑی کے اسٹور میں 6 افراد نے لوٹ مار کی، نقاب پوش ڈاکو اسٹور میں داخل ہوئے اور اسٹاف کو دھمکیاں دیں۔
ڈاکو متعدد قیمتی گھڑیاں لے کر فرار ہوگئے اور چوری کی موٹر سائیکل چھوڑ گئے۔
میٹ فلائنگ اسکواڈ کے چیف انسپکٹر اسکاٹ ماتھر نے کہا کہ اسکواڈ ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں مہارت رکھتا ہے، ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: دباؤ نہیں، سفارتکاری اختیار کریں: ٹرمپ کی دھمکی پر برطانیہ کا سخت ردِعمل
انہوں نے کہا کہ ہم ملزمان کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
فلائنگ اسکواڈ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص جو واقعے کا عینی شاہد ہو اور جس کے پاس واقعے کی تصاویر یا ویڈیوز ہوں تو وہ 101 یا آن لائن پولیس سے رابطہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت بھی نائیٹس برج میں موجود ہے۔











