اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت پہلی بار 4 ہزار 840 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد پہلی مرتبہ 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟











