بدھ,  21 جنوری 2026ء
روجھان میں کچے کے آپریشن میں پولیس کی بڑی کامیابی، 52 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا

روجھان(روشن پاکستان نیوز) سندھ کے علاقے روجھان میں پولیس کے کچے کے خصوصی آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کارروائی کے دوران مختلف گینگز کے سرغنہ سمیت کل 52 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کر دیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں کئی مشہور جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہیں جن کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے، آئی جی سندھ کی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری

اس کامیابی پر مقامی پولیس حکام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ روجھان اور گردونواح کے علاقے محفوظ بنائے جا سکیں۔

مزید خبریں