اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چک نمبر 21 جنوبی (کوٹمومن) میں سینیئر صحافی اور سچ ٹی وی انویسٹیگیشن سیل کے ہیڈ، نیشنل پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر پی ایف یو جے، آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، نیشنل پریس کلب کی سیکرٹری نیئر علی، سابق صدر آر آئی یو جے عابد عباسی، آر آئی یو جے کے ایگزیکٹو ممبر غفران چشتی، نیشنل پریس کلب کے ممبران گورننگ باڈی عامر بٹ اور نوید شیخ، آر آئی یو جے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری علمدار حسین اور دیگر شامل تھے۔
سوشل میڈیا کے مجوزہ سخت قوانین کے خلاف ملک بھر کے صحافی بھرپور مزاحمت کریں گے،آرآئی یو جے
وفد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔











