اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین سینیٹ نے علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنی نشست سنبھال لی،رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری نے مصافحہ کیا اور مبارکباد دی۔
اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصولوں پر کبھی سمجھوتانہیں کروں گا،وطن کی حفاظت اور بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی تشکیل
سینیٹ میں عوام کے دکھ درد کم کرنا اولین ترجیح ہوگی،مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں،انصاف دیئے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔
ملک سیاسی بحران اور بے چینی کا شکار ہے،آئین کے دائرے میں احتجاج ملک کو مضبوط بناتا ہے،انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔











