اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے، مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا،نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیرمملکت بھی موقع پر موجود تھے۔
فیلڈ مارشل کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،انہوں نے پولیس شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔سید عاصم منیر نے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی ملاقات ہوئی ۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز سےنمٹنےکیلئے پولیس کی قربانیوں کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کا منصوبہ بنانے کا حکم
فیلڈ مارشل نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اے ایس پیز سے بھی گفتگو کی،انہوں نے آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور سینئر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے۔
مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے،امن و امان کا قیام پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے،مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور باوقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔
فیلڈ مارشل کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لا انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ پربریفنگ دی گئی،فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔












