منگل,  20 جنوری 2026ء
مانچسٹر: پاکستان قونصلیٹ کے سامنے پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کا احتجاجی دھرنا
مانچسٹر: پاکستان قونصلیٹ کے سامنے پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کا احتجاجی دھرنا

مانچسٹر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نارتھ ویسٹ برطانیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ ناانصافی، ان کی بہنوں کے ساتھ ہونے والے سلوک اور ملک میں بڑھتی ہوئی فسطائیت کے خلاف پاکستان قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ احتجاج آج 20 جنوری بروز منگل، شام 4 بجے منعقد ہوگا۔ پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کے رہنماؤں کے مطابق دھرنے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، قانون کی بالادستی اور سیاسی قیدیوں کے معاملات کی جانب مبذول کرانا ہے۔

تنظیم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک سیاسی انتقام کی مثال ہے، جس کے خلاف پرامن اور جمہوری انداز میں آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہوگا اور برطانوی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فرانس اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین سروس منسوخ، لیکن کیوں؟

پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ نے برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور جمہوریت پسند حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دھرنے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ایک مضبوط اور متحد پیغام دیا جا سکے۔

احتجاج کے دوران مقررین خطاب کریں گے، پلے کارڈز اور بینرز کے ذریعے مطالبات پیش کیے جائیں گے، جبکہ عمران خان کی رہائی اور جمہوری اقدار کی بحالی کے حق میں نعرے بھی لگائے جائیں گے۔

ہیش ٹیگز:

مزید خبریں