اسلام آباد(عرفان حیدر) اسلام آباد سے NA-47 کے لیے MQM پاکستان کے امیدوار سید ندیم منصور نے گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کاروباری اور انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وقت پر توجہ دی جاتی تو اس المیے سے مزید نقصان روکا جا سکتا تھا۔
سید ندیم منصور نے حکومت پر زور دیا کہ عوام کے ساتھ ماں کی طرح برتاؤ کیا جائے، کیونکہ یہ صرف کاروباری نقصان نہیں بلکہ کئی خاندان تباہ ہو گئے۔ انہوں نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے دیر سے پہنچنے کو بھی اس المیے کی بڑی وجہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا کی بلند عمارتوں کے لیے سی ڈی اے کو ہر وقت کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے فیڈریشن کے صدر عاطف اکرام نے تاجروں کا ساتھ دیا، جسے تاجر کبھی نہیں بھولیں گے۔
سید ندیم منصور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی فوری امداد کی جائے اور واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ MQM پاکستان اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا، چاہے کراچی ہو، گلگت، خیبر پختونخواہ یا اسلام آباد، انشاء اللہ قیادت ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔











