کابل (روشن پاکستان نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے علاقہ شہر نو میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال متنقل کر دیا ہے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ عبدالمتین قانی نے تصدیق کی کہ کابل میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔
کابل کے علاقے شہر نو میں غیر ملکیوں کی رہائش اور مختلف اہم تنصیبات موجود ہیں۔ اور اسے کابل کا نسبتاً محفوظ ترین علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا، نرسنگ ہوم میں تباہ کن دھماکہ، 2 افراد ہلاک، درجنوں افراد پھنس گئے
حکام کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔











