پیر,  19 جنوری 2026ء
میں پھنس چکا ہوں، جو بھی غلطی ہو معاف کردینا، گل پلازہ میں پھنسے دکاندار کا آخری پیغام

کراچی (روشن پاکستان نیوز) گل پلازہ میں پھنسے دکاندار سرفراز قادری نے آخری آڈیو پیغام میں کہا میں پھنس چکا ہوں،میری جو بھی غلطی ہو معاف کردینا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مصروف تجارتی علاقے میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ ایک دکان سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو نگل گئی، اس سانحے میں چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ انسٹھ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

گل پلازہ میں پھنسے دکاندار سرفراز قادری نے آخری آڈیو پیغام میں کہا: “چاروں طرف آگ ہے، میں پھنس چکا ہوں، میری جو بھی غلطی ہو معاف کردینا”۔

آڈیو میں خاتون اور بچوں کی بھی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ ایک شخص استغفراللہ استغفراللہ کی صدائیں دیتا ہوا سنا جا رہا ہے۔

چونتیس گھنٹے تک جاری رہنے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد عمارت مکمل طور پر کھنڈر میں تبدیل ہو گئی، اور کولنگ کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ، پلازے میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، 60 افراد لاپتہ

سانحہ گل پلازہ نے نہ صرف دکانداروں بلکہ ان کے اہل خانہ اور خریداروں کو بھی شدید صدمے میں ڈال دیا ہے، جبکہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں علاقے میں لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

مصروف تجارتی علاقے میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ ایک دکان سے شروع ہوکردیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو نگل گئی۔ یہ آگ صرف دکانیں نہیں جلا گئی بلکہ چودہ زندگیوں کے چراغ گل کرکے بجھ گئی۔

اس سانحے میں انسٹھ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ چونتیس گھنٹے کی خوفناک آتشزدگی سے عمارت کھنڈرمیں تبدیل ہوگئی جبکہ کولنگ اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں