اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپین میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تیز رفتار مسافر ٹرین اچانک پٹڑی سے اتر گئی اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ٹرینیں الٹ گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرینوں کے تصادم میں اکیس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، سو سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے اکیس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کا تعلیمی دورہ
میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے، حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 افراد سوار تھے۔











