لاہور(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ( ن) کی رہنما عظمیٰ کاردار آج نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز سے پرتپاک انداز میں ملیں، مگر اس کے بعد مریم نواز کی جانب سے ان کا ہاتھ ہٹائے جانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عظمیٰ کاردار مریم نواز کو مبارک باد دے رہی تھیں، مریم کے ردعمل پر عظمیٰ کاردار حیرانی سے دیکھتی رہ گئیں۔
اس حوالے سے عظمیٰ کاردار کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ میں مریم نواز کو مبارک باد دینے سے پہلے ناشتہ کر رہی تھی، مریم نواز آئیں تو خیال نہیں رہا کہ میرے ہاتھ میں چکنائی لگی ہے، جتنی عزت اور پیار مریم نواز سے ملا ہے وہ بتا نہیں سکتی۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کو وزیراعلیٰ سلیکٹ کروانے کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹرگوہر
ان کا کہنا تھا کہ ناقد لوگوں کو بہت تکلیف ہےکہ مجھے ن لیگ کا ٹکٹ کیسے مل گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔