اتوار,  18 جنوری 2026ء
ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال ، رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر دینا ہونگے

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال کر دیا گیا ، چارٹر کے تحت طویل مدت کی رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جو ممالک غزہ امن بورڈ میں 3 سال سے زائد کی رُکنیت چاہتے ہیں انہیں 1 ارب ڈالر سے زائد فنڈ دینے ہوں گے۔ ہر رکن ملک چارٹر کے نفاذ کی تاریخ سے لے کر 3 سال کی مدت تک خدمات انجام دے گا۔

چارٹر کے مطابق غزہ امن بورڈ کے چیئرمین کی منظوری سے رکنیت کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ تین سالہ رکنیت کی شرط سے وہ ممالک مستثنیٰ ہونگے جو پہلے سال میں بورڈ کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد نقد رقم دیں گے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دیدی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں