اتوار,  18 جنوری 2026ء
پاکستانی سم سے متعلق ‏پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے، اب تارکین وطن کہیں بھی پاکستانی سم ایکٹو رکھ سکیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تارکین وطن بیرون ملک بھی اپنی موبائل سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے، اور بیرون ملک قیام کے دوران پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، سہولت سے استفادے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے تارکین وطن کا پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنا آسان ہو جائے گا۔

مزید خبریں