اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سائنسدانوں نے شوگر کے مریضوں کو خوشخبری سنا دی۔
شوگر کے مریضوں کیلئے ایک نئی قسم کی قدرتی شکر تیار کر لی گئی ہے جو عام شکر جیسی میٹھی ہے لیکن صحت کیلئے مفید ہے۔
اس شکرکا نام ٹاگیٹوز ہے اس میں کیلوریز بہت کم ہیں اور یہ خون میں شوگر یا انسولین کو اچانک نہیں بڑھاتی اسلئے یہ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
ٹاگیٹوز شکر میں کیلوریز صرف ایک تہائی ہوتی ہیں یعنی وزن بڑھنے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے، یہ شکر قدرتی طور پر کچھ پھلوں اور دودھ میں بہت تھوڑی مقدار میں پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز ، چینی 10 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
اسے بنانا مہنگا اور مشکل تھا لیکن سائنسدانوں نے بیکٹریا کی مدد سے اسے آسانی سے بنانے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے، بیکٹریا کو ای کولی کا نام دیا گیا ہے۔
اس نئے طریقے سے پیداوار کی شرح 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ یہ شکر دانتوں کے لیے بھی بہتر ہے اور منہ میں جراثیم کو بڑھنے بھی نہیں دیتی۔
یہ شکر جزوی طور پر ہضم ہوتی ہے اور یہ وزن اور کولیسٹرول کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے، اس پر مزید تحقیقی عمل جاری ہے۔











