اسلام آباد(عرفان حیدر) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 79.18 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق:
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 180 گرام وزنی 8 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔
-
گڈاپ ٹاؤن، کراچی کے قریب گاڑی سے 72 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
-
ناردرن بائی پاس، کراچی کے قریب ایک اور گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
-
رِنگ روڈ پشاور پر واقع ایک کوریئر آفس میں کرکٹ بیٹ کے اندر چھپائی گئی 1 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن











