کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں دھند کی وجہ سے متاثر ہونے والا فلائٹ آپریشن 4 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہوگیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ کی 36 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی، کراچی سے استنبول اور مسقط کی پروازیں 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 2 گھنٹے فضا میں چکر لگانے والی جدہ کی پرواز ایس وی 700 کی کراچی میں لینڈنگ ہوئی جب کہ مسقط لینڈ کرائی گئی دوحہ، جدہ سے کراچی کی 2 پروازوں کی بھی روانگی ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کی کراچی واپسی پر رکاوٹیں، مشی خان کا پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
اس کے علاوہ کراچی اسلام آباد کی 5 پروازوں میں ایک سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے،کراچی لاہور کی 6 پروازوں کی آمد روانگی میں ایک سے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی جب کہ کراچی سے جدہ اور لاہور کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔











