بدھ,  14 جنوری 2026ء
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی پابندی، 21 جنوری سے 75 ممالک کے شہریوں کی ویزہ پراسیسنگ معطل

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ 21 جنوری سے 75 ممالک کے شہریوں کی ویزہ پراسیسنگ کو عارضی طور پر معطل کر دے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ  مذکورہ ممالک کے شہری امریکہ کے مختلف ویزہ پروگرامز کے تحت ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔

متاثرہ ممالک میں روس، ایران، افغانستان، برازیل اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نیا قومی سلامتی پروگرام اور امیگریشن پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پینٹا گون نے صدر ٹرمپ کو ایران پر حملوں کا منصوبہ پیش کردیا

ترجمان نے مزید کہا کہ ویزہ پابندی کی مدت اوراس کے اثرات پرآئندہ تفصیلی ہدایات جاری کی جائیں گی اور متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں