بدھ,  14 جنوری 2026ء
ملک بلال اعظم ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن جہلم کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پرمبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک بلال اعظم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو ڈسٹرکٹ بار جہلم کے انتخابات 2026ء میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پرآل پاکستان پریس کلب ورکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک راشد محمود اعوان،ملک خاور محمود اعوان،ملک آصف محمود اعوان ،ملک مطلوب حسین، ملک دانیال، ملک منصب، ملک احتشام، اکرم ملک، وجاہت ملک، ملک محمد علی ملک عبدل احد، ملک سلیمان اور ملک عدالت( یوکے) نے مبارکباددی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انکا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعتماد کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس منصب پر رہتے ہوئے انصاف کی بالادستی، قانون کی خدمت اور وکلاء برادری کی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گےاور اپنی ان ذمہ داریوں سے بخوبی عہدہ برآ ہونگے۔

مزید خبریں