بدھ,  14 جنوری 2026ء
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں ردوبدل
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں ردوبدل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سلمان مرزا نے 16 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر جگہ بنا لی، تاہم ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا کارنامہ انجام دیدیا

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب پہلی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر چلے گئے، جب کہ محمد نواز کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ون ڈے بالرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں اور پاکستان کے ابرار احمد کی نویں پوزیشن برقرار رہی۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں