بدھ,  14 جنوری 2026ء
ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کی نگرانی کیلئے پاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے، لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ائیر پورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور15 جنوری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر کمرشل پروازوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری!

کمرشل ائیر لائنز کے کپتانوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں