بدھ,  14 جنوری 2026ء
چین نے بجلی بنانے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین نے ماحول دوست بجلی بنانے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے۔

چین کے صوبہ گونسو کے شہر میں سورج کی شعاعوں اور نمک سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

12 ہزار عکس نما  شمسی شعاعوں کو مرکزی ٹاور پر مرکوز کرتے ہیں، سورج کی روشنی کو منعکس کرکے نمک کو 565 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہئے ، چین کا ایران پر حملے کی رپورٹس پر ردعمل

اس حرارت کو اسٹریم ٹربائنز کو چلانے اور بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

چین کا یہ نظام 80 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرسکتا ہے، منصوبہ ناصرف ماحول دوست ہے بلکہ توانائی کی خود کفالت کا عکاس بھی ہے۔

یہ منصوبہ دنیا کے چند جدید ترین شمسی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

مزید خبریں