بدھ,  14 جنوری 2026ء
بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیل سکوں گا، شاداب خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

شاداب خان نے یہ تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی، جس کے بعد ان کی بگ بیش لیگ میں شرکت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

شاداب خان سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے بگ بیش لیگ کا حصہ تھے، تاہم وہ پاکستان ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے باعث لیگ چھوڑ کر قومی اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا روانہ ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ بگ بیش لیگ میں دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ذمہ داریاں ان کے لیے اولین ترجیح ہیں اور وہ مکمل توجہ کے ساتھ پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت پر شاداب خان کا اہم بیان آ گیا

شاداب خان کے اس فیصلے کے بعد سڈنی تھنڈر کو لیگ کے اہم مرحلے میں ایک تجربہ کار آل راؤنڈر کی خدمات سے محروم ہونا پڑے گا۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاداب خان کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، تاہم اکثریت نے قومی ٹیم کو ترجیح دینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی بین الاقوامی کھلاڑی قومی مصروفیات کے باعث مختلف فرنچائز لیگز کو خیرباد کہہ چکے ہیں، جس سے یہ بحث بھی زور پکڑ رہی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ اور لیگز کے درمیان توازن کیسے قائم رکھا جائے۔

مزید خبریں