اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 جنوری سے قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی تھی، پیٹرول 10 روپے 28 پیسے سستا ہوا تھا جبکہ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟
ذرائع کے مطابق سولہ جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، پیٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔
مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ نئی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی اعلان وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔











