منگل,  13 جنوری 2026ء
ایران 12 روزہ جنگ کے بعد پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے، آرمی چیف امیرحاتمی

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیرحاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں ایران آج کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ ایرانی مسلح افواج کے لیے ایک منفرد اورغیرمعمولی تجربہ تھی، کیونکہ ایران واحد ملک ہے جس نے مغربی ٹیکنالوجی اورعالمی حمایت سے لیس اسرائیل کے خلاف براہِ راست اور وسیع پیمانے پرمحاذ آرائی کی۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امیرحاتمی نے کہا کہ جنگ کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران دفاعی اور عسکری تیاریوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پینٹا گون نے صدر ٹرمپ کو ایران پر حملوں کا منصوبہ پیش کردیا

جس کے نتیجے میں ایران اب اسرائیل اورامریکا کی جانب سے لاحق کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے اس جنگ سے قیمتی اسباق سیکھے ہیں جو مستقبل میں ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

مزید خبریں